ٹھیکریوالا:عملہ صفائی کو ٹرانسپورٹ ،متعلقہ اشیاء فراہم کر دی گئیں
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ منیجر آپریشن ایف ڈبلیو ایم سی محمد ہارون شیر اور سیکرٹری یونین کونسل ٹھیکریوالا محمد بوٹا،جمشید خان نے صاف ستھرا پنجاب کے سلسلہ میں چھ یونین کونسلز میں عملہ صفائی کیلئے ۔۔
ٹرانسپورٹ اورمتعلقہ اشیاء تقسیم کر دیں۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد ہارون شیر اور دیگر نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی صاف ستھرا پنجاب کی مہم کو کامیاب بنایا جائے گا،دیہی علاقوں میں گندگی دور کرنے کے لیے شہری علاقوں کی طرح انتظامات کئے گئے ہیں، انشائاللہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے اس ویژن کو کامیاب بنایا جائے گا ـ۔