ٹوبہ ٹیک سنگھ :ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کا اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
کمیٹی نے 1پٹرول پمپ مالک کو این او جاری کئے ،ضلعی کمیٹی برائے پٹرول پمپ میں ٹوٹل 7 درخواستیں پیش کی گئیں،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے باقی 6 رہ جانے والی درخواستوں پر کارروائی مکمل کر کے پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان لبھا مسیح نے کہا کہ عوام الناس کو قلیل مدت میں این او سی کا اجرایقینی بنایا جا رہا ہے ،حکومت پنجاب کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور روزگار کی فراہمی کے حوالے سے کوشاں ہے ،انقلابی اقدامات کی بدولت پٹرول پمپ این او سی کے حصول کیلئے شہریوں کو دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہے ۔