96 سائلین کو8 کروڑ سے زائد کا ریلیف فراہم،اراضی واگزار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دفتر محتسب پنجاب کی کاوشوں سے 96 سائلین کو8 کروڑ سے زائد کا ریلیف فراہم نیز137کنال 6 مرلے سرکاری رقبہ واگزارکرایا گیا۔
صوبہ بھر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے 88 درخواست گزاروں کو ان کے زیر التواواجبات کی ادائیگی کر دی گئی ہے جس کی مجموعی رقم2کروڑ46 لاکھ روپے ہے ۔ ان واجبات میں زیر التواء گرانٹس(الوداعی گرانٹ، ڈیتھ گرانٹ اور میرج گرانٹ)کے 25کیسزکی مد میں 65لاکھ روپے ، بقایاجات/واجبات کے 12 کیسز کی مد میں 86 لاکھ روپے ،فیملی پنشن کے 4 کیسز کی مد میں 43 لاکھ روپے ، تعلیمی وظیفہ جات کے 41 کیسزکی مد میں 21 لاکھ روپے ، ماہانہ مالی امداد کے ایک کیس کی مد میں 25 لاکھ روپے ،گروپ انشورنس کلیم کے ایک کیس کی مد میں 3 لاکھ روپے جبکہ جی پی فنڈ کے 4 کیسز کی مد میں 2 لاکھ83 ہزار روپے کی رقم شامل ہے ۔