ٹوبہ:چک 381 ج ۔ب کاہلواں میں صفائی آپریشن کا آغاز

 ٹوبہ:چک 381 ج ۔ب کاہلواں میں صفائی آپریشن کا آغاز

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویڑن کے مطابق ضلع بھر میں \"ستھرا پنجاب\" مہم جاری ہے .اس ضمن میں ضلع کونسل اور لوکل گورنمنٹ کے عملہ نے چک 381 ج ۔ب کاہلواں میں بھاری مشینری کے ہمراہ صفائی آپریشن کا آغاز کر دیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں ظہیر رزاق نے صفائی آپریشن پر عملدرآمد کے حوالے سے مذکورہ گاؤں کا وزٹ کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں ظہیر رزاق نے کہا کہ صفائی آپریشن میں 12سینٹری ورکرز ،4لوڈر رکشوں ،4ٹرالیوں سمیت ضلع کونسل کی ہیوی مشینری حصہ لے رہی ہے ، ستھرا پنجاب مہم کے تحت دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کا عمل جاری ہے اوریونین کونسل کے ہر گاؤں میں نالیوں اور سڑکوں کی صفائی کو مرحلہ وار یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ کولیکشن پوائنٹس پر ویسٹ کو جمع کرکے اسی دن ڈمپنگ کی جارہی ہے ،انہوں نے عملہ صفائی کو ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے دیہاتوں کو صفائی ستھرائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کی واضح ہدایات جاری کررکھی ہیں لہذا کوتاہی کی گنجائش نہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں