پیرمحل:چوری کی 10وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم

 پیرمحل:چوری کی 10وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم

پیرمحل(نمائندہ دنیا )چوری کی 10وارداتیں ، شہری لاکھوں نقدی اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطا بق نامعلوم چوروں نے محلہ رانجھے والا کے رہائشی محمد راشد کے دواخانہ کا تالہ توڑ کر 20ہزار روپے مالیتی حقہ،نواحی گاؤں 268گ ب میں عمر دراز کے ڈیڑھ لاکھ مالیتی تین بکرے ، رجانہ سرکل کی رہا ئشی زمیندار خا تون نسرین کے زرعی ڈیرہ سے ایک لاکھ 75ہزارمالیتی گندم، سرسوں، گڑ اور دیگر اشیائ،چک351گ ب کے رہائشی محمد زاہد کی 45 ہزار نقدی چوری کر لی۔ ادھر کاشف کے جاجہ والاپل پر قائم میڈیکل سٹور سے 1لاکھ 75 روپے نقدی اور 40ہزار کی ادویات،حبیب الرحمن کے کباڑ خانہ واقع 327 گ۔ ب سے 95ہزارروپے نقدی اور دیگر اشیاء، چک 672/13گ ب کے مکین انور علی کی 2لاکھ مالیتی بجلی کی مو ٹر ، لوئر کالونی کے ذوالفقار کی مو ٹر سائیکل ، 664 گ ۔ب کے تنویرکا 1لاکھ مالیتی بیل،درکھانہ بیلٹ کے گاؤں 694/36گ۔ب میں سلیم کی 2لاکھ 70ہزار مالیتی فصل و دیگر اشیاءچوری کر لیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں