ہوائی فائرنگ ، خوف و ہراس پھیلانے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ہوائی فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلانے والا ملزم پولیس کا مہمان بن گیا۔
تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ یاعلی چوک میں پولیس نے اہل علاقہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیصل کو قابو کرلیا جو ہوائی فائرنگ کرکے شہریوں میں خوف ہر اس پھیلا رہا تھا۔ پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔