کمسن بچے سے مبینہ بدفعلی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کمسن بچے کو مبینہ بدفعلی کانشانہ بنادیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ غلام محمد آبادکے علاقے اچکیرہ کی رہائشی رسولاں بی بی نے پولیس کوبتایا ۔۔
کہ ملزم عادل اسکے 7 سالہ بیٹے (ع)کو قابو کرکے اپنے ساتھ گھر لے گیا جہاں اسے مبینہ طورپر زبردستی بدفعلی کانشانہ بنانے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔