حکمرانوں نے ہمیشہ ذاتی مفادات کو ترجیح دی:ڈاکٹر فرید پراچہ
ٹھیکریوالا(نمائندہ دنیا )جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر ڈاکٹر فرید پراچہ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ملک وقوم کی بہتری اور ۔
بھلائی کے لیے مسلسل جدو جہد کر رہی ہے ،کسی بھی حکومت نے ملک وقوم کو مسائل سے نجات دلانے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی، تمام حکمرانوں نے ہمیشہ ملکی مفاد کی بجائے اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چک 67 ج۔ب میں منعقدہ تقریب میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار فیصل آباد میاں انوار الحق، سابق ضلعی امیر عظیم رندھاوا، رانا محمد نعیم ،معاذ رندھاوا ،مرزا ابو بکر ،میاں غضنفر غفار،میاں عمران عبداللہ ،راؤ نصرت ،رانا عدنان،عمر فاروق گجر،حافظ نوید اعوان اور دیگر عہدیداران وکارکنان بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی پاکستان امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں ملکی مسائل کو اجاگر کرے گی۔