سردی میں اضافہ کیساتھ ہی بندش شروع ، شہری پریشان

سردی میں اضافہ کیساتھ ہی بندش شروع ، شہری پریشان

چناب نگر(نامہ نگار)سردی میں اضافہ اور گیس کی بندش ،تنور مالکان گیس پریشر کیلئے کمپریسر استعمال کرنے لگے۔

 شہری پریشان، چناب نگر و گردو نواح میں سردی میں اضافہ اور گیس کی بندش کے بعد تندور مالکان نے گیس پریشر بڑھانے کے لئے کمپریسر لگا لئے جس سے گھروں میں خواتین کو کھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا ہے ، متاثرین نے جی ایم سوئی گیس سے آپریشن کا مطالبہ کر دیا۔ کئی مقامات پر ہوٹل اور تنور مالکان نے سوئی گیس کے پریشر کو بڑھانے کے لئے کمپریسر لگالئے ہیں جس کی وجہ سے گھروں کو گیس کی سپلائی متاثر ہوتی ہے اور گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے جسکی وجہ سے گھروں میں خواتین کوکھانا بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ سوئی گیس کمپنی کی ٹیمیں گلی محلوں میں سروے کر کے گیس پریشر بڑھانے والوں کے کنکشن منقطع کر دیتی ہیں جبکہ ہوٹل اور تنور مالکان دھڑلے سے کمپریسر لگا کر گیس کا پریشر بڑھالیتے ہیں۔ صارفین نے جی ایم سوئی گیس سے اپیل کی ہے کہ کمپریسر چلانے والے ہوٹل اور تنور مالکان کے خلاف آپریشن کر کے کنکشن منقطع کئے جائیں تا کہ گھروں میں گیس کی قلت کا خاتمہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں