وفاقی وزیر تجارت کا نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کا دورہ

وفاقی وزیر تجارت کا نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ کا دورہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے نیشنل انشورنس کارپوریشن لمیٹڈ (این آئی سی ایل)کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ویکسنیٹ 2024 اور 18 ویں او آئی سی ٹریڈ فیئر کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں سیکریٹری ٹڈاپ شہریار تاج، چیف ایگزیکٹو زبیر موتی والا ودیگرنے شرکت کی، اجلاس کے دوران ٹڈاپ حکام نے وفاقی وزیر کو آئندہ کے ایونٹس کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے بارے میں جامع بریفنگ دی۔وفاقی وزیر نے خواتین کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر ویکسنیٹ 2024 کی اہمیت پر زور دیا اور ٹڈاپ کو ہدایت کی کہ وہ ان کی کامیابیوں کواجاگر کرنے کیلئے کوششیں تیز کریں ۔ انہوں نے تجارتی ترقی کو فروغ دینے اور عالمی سطح پر پاکستان کی برآمدات کو فروغ دینے میں ٹڈاپ کے کردار کو بڑھانے کیلئے دونوں ایونٹس کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ان فلیگ شپ ایونٹس سے تبدیلی کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے وفاقی وزیر نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی تجارتی اور کاروباری صلاحیتوں کی مضبوط رسائی، محتاط منصوبہ بندی اور موثر نمائندگی کو یقینی بنائیں ۔ویکسنیٹ خواتین کاروباری افراد کیلئے وقف اہم نمائش ہے جبکہ او آئی سی ٹریڈ فیئر اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان عالمی نیٹ ورکنگ کے بے مثال مواقع پیش کرتا ہے ۔دونوں ایونٹس برآمدات پر مبنی ترقی کی حکمت عملی کو بھرپور نمونے سے آگے بڑھانے میں مددگار ہیں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں