دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ،جمعیت کا طلبہ مدارس کنونشن

دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں ،جمعیت کا طلبہ مدارس کنونشن

سرگودھا(نمائندہ دنیا ) جمعیت طلبہ عربیہ سرگودھا کے زیر اہتمام اتحاد طلبہ مدارس کنونشن مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔۔۔

جس میں منتظم جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان برادر محمد افضل، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ پنجاب شمالی برادر واجد اقبال، امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، قاری فضل اکبر، مولانا احسان اﷲ،مولانا احسان اﷲ،مولانا سہیل احمد،قاضی نگاہ مصطفی چشتی،مولانا جان محمد،مولانا ضیاء الحق بندیالوی، امیر جماعت اسلامی ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ ، اختر رسول چوہدری ، مولانا اسامہ جرار، امتیاز میکن، انیس ریاض سمیت مختلف مدارس کے نمائندگان اور طالب علموں کی کثیر تعداد شریک ہوئی اس موقع پر مقررین نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور اسلام بہترین نمونہ حیات ہے ،آج تک ہمارے حکمرانوں نے مدارس کے لیے نہ ہی مناسب فنڈز کا انتظام کیا اور نہ ہی مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کے لیے کوئی سہولت فراہم کی ،مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین اور غزہ میں جاری مظالم پر ہر مسلمان کو آواز بلند کرنا ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں