سم سم گروپ کے گرینڈ ٹو پروجیکٹ کی شاندار افتتاحی تقریب

سم سم گروپ کے گرینڈ ٹو پروجیکٹ کی شاندار افتتاحی تقریب

کراچی(سٹی ڈیسک)سم سم گروپ کے زیر اہتمام گرینڈ ٹو پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

 تقریب سے خطاب میں گورنر سندھ کے صاحبزادے زید خان ٹیسوری، سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل ،مہتمم جامعتہ الرشید کراچی مفتی عبدالرحیم ، چیئرمین آباد حسن بخشی ، صدر ڈف کلیریا نے سم سم گروپ کی کاوشوں اور کامیابیوں کو سراہا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرینڈ ٹو پروجیکٹ اپنے ہدف کو کامیابی سے حاصل کرے گا اور اس سے نہ صرف سم سم گروپ بلکہ پورے کاروباری برادری کو فائدہ پہنچے گا۔تقریب کا آغاز سم سم گروپ کے چیئرمین آصف سم سم کی جانب سے مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے ساتھ ہوا۔ انہوں نے اپنی تقریر میں سم سم گروپ کی کامیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈالی اور گروپ کے اہداف اور ویژن کو واضح کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں