ڈپٹی کمشنر کا وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
وزیرآباد(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ اور ڈاکٹر منور نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا وزٹ کرایا۔
انہوں نے اس موقع پر طبی عملے اور ڈاکٹروں کی حاضری کو چیک کیا۔ کارڈیالوجسٹ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عامر صدیق اور ڈاکٹر عدنان نے انہیں امراض قلب کے مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات بارے بتایا اور کہا کہ چونکہ دل کے مریض انتہائی حساس نوعیت کے ہوتے ہیں ہسپتال پہنچتے ہی ایمرجنسی فوری رسپانڈ کرتی ہے اور مریض کا علاج معالجہ شروع کیا جاتا ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاج معالجہ کی سہولیات بلا تفریق عوام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے سہولیات بارے استفسار کیا، ڈپٹی کمشنرنے صحت کارڈ کاؤنٹرکا بھی جائزہ لیا مریضوں اوران کے ہمراہ موجود تیماداروں سے سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیااور اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ کو ہسپتال کے امور کی نگرانی متعلق ہدایات جاری کیں۔ ایم ایس ڈاکٹر عظیم نے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، تعمیراتی کاموں بارے بریفنگ دی جس پر ڈی سی نوید احمد نے کہا کہ ہم سب کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ان کی پریشانیوں کو کم کرنا ہونا چاہیے ۔