گلیانہ چوک میں ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول

گلیانہ چوک میں ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول

گلیانہ (نامہ نگار )گلیانہ چوک میں ٹریفک کا گھنٹوں جام رہنا معمول بن گیا۔گلیانہ چوک جس سے گزرنے والی ٹریفک کا رابطہ کھاریاں،کوٹلہ ارب علی خان ،لالہ موسیٰ اور دیگر شہروں سے ہے ان دنوں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین ہو گیا ہے۔۔۔

 جس کی وجہ سے مسافر گھنٹوں گلیانہ چوک میں جام ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں جبکہ منٹوں ہی میں کئی کلو میٹر تک قطاریں لگ جاتی ہیں جس کے باعث ایمبولینس کا راستہ بھی بند ہو جاتا ہے ۔اس پوری ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے کبھی کبھار دو ٹریفک وارڈن اور بعض اوقات ایک وارڈن موجود ہوتا ہے ۔اہلیان علاقہ نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گلیانہ چوک میں ٹریفک جام کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے جسکی ایک وجہ غلط پارکنگ بھی ہے ۔شادیوں کا سیزن بھی عروج پر ہے جس کے باعث ٹریفک کا بہاؤ شدید متاثر ہوا ہے ۔روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریوں نے کہا کہ کم از کم چاروں اطراف ایک ایک ٹریفک وارڈن کو کھڑا کیا جائے تاکہ وہ ٹریفک کو کنٹرول رکھیں اور روزانہ کی بنیاد پر انتظامیہ گلیانہ چوک کے حوالے سے رپورٹ طلب کریں۔کئی گھنٹے اور لمبی لمبی لائنوں سے گزر کر گھروں تک پہنچنے میں بہت زیادہ وقت لگ جاتا ہے ،انتظامیہ فوری نوٹس لیتے ہوئے اصلاح احوال کرے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں