ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر عوامی مسائل کے حل اور انہیں فوری ریلیف کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس حافظ آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔
ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین اور شہریوں کے مسائل سنے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین ، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد سہیل ریاض ،اے سی پنڈی بھٹیاں اشفا ق احمد سمیت محکمہ ریونیو ، اراضی ریکار ڈ سنٹر اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسر اس موقع پر موجو دتھے ۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کو ایک ہی چھت تلے حقیقی معنوں میں ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اس لیے تمام افسر ایک ہی جگہ جمع ہو کر عوام کے مسائل سنتے اور انکے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔