4سبزیاں مہنگی، پوش علاقوں، گلی محلوں کے علیحدہ نرخ
لاہور (کامرس رپورٹر) شہر میں سبزیوں کے ریٹ آؤٹ آف کنٹرول اور سرکاری نرخ ناموں کے برعکس فروخت ہونے لگیں۔
مارکیٹ کمیٹی کے مطابق جاری کردہ سرکاری ریٹ لسٹ میں 4 سبزیوں کے دام بڑھا دئیے گئے ،سبزی منڈیوں ، پوش علاقوں اور گلی محلوں کے نرخ الگ الگ وصول کئے گئے ۔ پیاز 5 ، ٹماٹر 10 ،بھنڈی 10 اور گھیا کدو 5 کی قیمت میں 5 روپے کلو اضافہ ہوا لیکن مارکیٹ میں پیاز 150 کے بجائے 180،ٹماٹر 150 کے بجائے 200،بھنڈی 100 کی جگہ 150 اور گھیا کدو بھی 100 کے بجائے ڈیڑھ سو روپے کلو تک فروخت کیا گیا۔اسی طرح لہسن چائنہ سرکاری قیمت 675 کے بجائے 780 ،ادرک تھائی لینڈ 410 کے بجائے 550 ،سبز مرچ 120 کی جگہ 160 ،لیموں چائنہ 60 کے بجائے 100 ،ٹینڈے دیسی 70 کی جگہ 130 ،آلو کچا چھلکا 95 کے بجائے 140 ،میتھی 35 کی جگہ 80 ،بینگن 40 کے بجائے 80 ، کھیرا 40 کی جگہ 80 ،کریلے 100 کے بجائے 150 ،پالک 40 کی جگہ 60 ،بند گوبھی 65 کے بجائے 100 ،پھول گوبھی 90 کی جگہ 150 ،شلجم 40 کے بجائے 100 ، شملہ مرچ 150 کی جگہ 220 ،اروی 120 کے بجائے 160 ،مٹر 170 کی جگہ 220 ،گاجر چائنہ 140 کی جگہ 160 جبکہ گھیا توری 70 کے بجائے 100 روپے کلوتک فروخت ہوئی۔