دہشتگردی کیخلاف پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں، احتجاج پرامن ہونے چاہئیں: امریکہ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج پر امن ہونے چاہئیں۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ حکومت پاکستان کو مظاہرین کے ساتھ احترام سے نمٹنا چاہئے، ہندوستانی ہم منصوبوں کے ساتھ سکھ رہنما کے قتل کی سازش پر بات ہوتی ہے۔
ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزد کابینہ کے ارکان کو دھمکیاں ملنے کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا، انہوں نے کہا کہ امریکا شام میں سیاسی عمل کے ذریعے خانہ جنگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔
میتھیو ملر کا مزید کہنا تھا کہ ایران عراق سے جنگجوؤں کے ذریعے شامی صدر کی حمایت کر رہا ہے، لبنان جنگ بندی کو امریکا اور فرانس مانیٹر کررہے ہیں۔