انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا

دبئی: (دنیا نیوز) انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کا ٹائٹل کس کے نام ہوگا؟ ایونٹ کے فائنل میچ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔

دبئی میں آج ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں میں پڑے گا زور کا جوڑ، پاکستان انڈر 19 ٹیم کو ایونٹ میں ناقابل شکست بھارت کو ہرانے کا چیلنج درپیش ہے، گروپ مرحلے میں دونوں ٹیمیں مد مقابل ہوئیں جہاں بھارت نے 90 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت نے گروپ مرحلے میں تینوں میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان کو ایک میچ میں شکست ہوئی، پاکستان نے سیمی فائنل میں بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ بھارت نے بھی سری لنکا کو 8 وکٹوں سے مات دی۔

پاکستانی انڈر19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پر امید ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، فائنل میں بھارت کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

فرحان یوسف کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم متحد ہو کر کھیل رہی ہے اس لیے اچھے نتائج آ رہے ہیں، سیمی فائنل میں ٹیم نے بنگلا دیش کے خلاف اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں