چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا ایک اور اجلاس 14 دسمبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد:(دنیا نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری بارے جوڈیشل کمیشن کا ایک اور اجلاس 14 دسمبر کو طلب کرلیا۔

سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ لاہور ہائی کورٹ کے ججز کے لیے نامزد کردہ 7 امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے۔

امیدواروں میں ایڈووکیٹ محمد صدیق اعوان، ایڈووکیٹ علی مسعود حیات، ایڈووکیٹ حسن نواز مخدوم، ایڈووکیٹ عامر عجم، ایڈووکیٹ ضیا الرحمٰن، ایڈووکیٹ محمد جواد ظفر، ایڈووکیٹ ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔

دوسری جانب اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری پر غور کیا جائے گا، بلوچستان ہائیکورٹ کے ججز کیلئے نامزد کردہ 4 امیدواروں کے نام سامنے آگئے۔

امیدوار میں ایڈووکیٹ محمد آصف، ایڈووکیٹ ظہور احمد، ایڈووکیٹ محمد افضل، ایڈووکیٹ محمد ایوب خان بھی امیدواروں میں شامل ہیں، اجلاس 14 دسمبر بروز ہفتہ دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سویلینز کے ملٹری ٹرائلز سے متعلق مقدمات کی سماعت کے لیے آئینی بینچ تشکیل دینے کے سلسلے میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس بھی 6 دسمبر کو طلب کر رکھا ہے، 6دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز تقرری کے لیے اجلاس شیڈول ہے، اس اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں