وزیر خزانہ سے برطانیہ کے وفد کی ملاقات، اہم معاشی اقدامات کا خاکہ پیش کیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خزانہ سے برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے وفد کی ملاقات ہوئی، استحکام اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے پروگرام سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے اہم معاشی اقدامات کا خاکہ پیش کیا،وفد کو نجکاری ایجنڈا، پنشن اصلاحات، ایس او ایز کی نجکاری سے متعلق بتایا گیا، رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ریونیو میں 25.6 فیصد اضافہ ہوا، وزیر خزانہ نے وفد سے ورلڈ بینک کے ساتھ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی تفصیلات بھی شیئر کیں۔

وزیر خزانہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک سے آئندہ 10 سالہ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک سائن کریں گے، پاکستان اس طرح کے فریم ورک میں داخل ہونے والا پہلا ملک ہوگا، ملک کو درپیش مختلف چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں