ایران کیخلاف جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں ہلچل مچا دی، ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں
لندن: (دنیا نیوز) ایران کیخلاف جنگ نے امریکا کی داخلی سیاست میں ہلچل مچا دی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی پارٹی میں دراڑیں پڑ گئیں، ریپبلکن جماعت کی متعدد قدامت پسند شخصیات نے جنگ کو غیر ضروری قرار دے دیا، ریپبلکن حلقوں میں یہ مؤقف زور پکڑ رہا ہے کہ ایران کیخلاف جاری جنگ دراصل اسرائیل کی جنگ ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکا کو اس تنازع میں شامل نہیں ہونا چاہئے، میڈیا پرسن کارلسن بھی کھل کر سامنے آگئے، انہوں نے کہا امریکا کو اس تنازع سے جلد نکل جانا چاہئے۔