اسرائیل کا ایران پر حملے مزید 3 ہفتے تک جاری رکھنے کا اعلان
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے کہاکہ ایران پر حملے کم از کم مزید تین ہفتوں تک جاری رہیں گے۔
اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کیساتھ جنگ جاری رکھنے کیلئے امریکا کے ساتھ مضبوطی سے متحد ہیں، اسرائیلی فوج نے کہا کہ ایران میں آئی آر جی سی اور بسیج ہیڈ کوارٹرز کے خلاف سلسلہ وار حملے کئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا ہے کہ ایران کے سرکاری انفراسٹرکچر کے خلاف حملے بڑھ رہے ہیں۔