اسحاق ڈار کی ترکیہ، مصر، سعودی عرب کے خارجہ حکام سے ملاقات
اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ، مصر کے معاون وزیرخارجہ اور سعودی وزارتِ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل سے ملاقات کی۔
اسحاق ڈار نے چاروں ممالک کے ساتھ تعلقات سمیت خطے و عالمی امور پر ہم آہنگی کو سراہا، اسحاق ڈار نے چاروں ممالک کے درمیان تعاون پر مبنی فریم ورک تشکیل دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
.jpg)
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کہا کہ چاروں ممالک کا فریم ورک امن، خوشحالی اور معاشی ترقی کے مشترکہ اہداف پر مبنی ہو۔
تینوں ممالک کے سینئر سفارتکار پاکستان میں موجود ہیں، تینوں ممالک کے سینئر سفارتکار 4 ملکی سینئر حکام کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔