وزیراعلیٰ سندھ کا محکمہ خوراک کو خریداری مہم تیز کرنے کا حکم

کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت گندم خریداری پالیسی کا جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ خوراک کو خریداری مہم تیز کرنے کا حکم دے دیا، چھوٹے آبادگاروں پر خصوصی توجہ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی لینے والے آبادگاروں سے ہی گندم خریداری کی جائے، تمام اضلاع میں گندم خریداری مراکز فوری متحرک کئے جائیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ گندم خریداری میں کسی قسم کی سست روی برداشت نہیں کی جائے گی، کاشتکاروں کو بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا باردانہ استعمال کرنے والے ہاریوں کو معاوضہ دینے کا حکم دے دیا، منظور شدہ نرخ کے مطابق معاوضہ دیا جائے تاکہ آبادگاروں کی حوصلہ افزائی ہو۔

انہوں نے گندم خریداری کے عمل میں شفافیت اور کارکردگی پر زور دیا، ذخیرہ اندوزی اور غیر قانونی نقل و حرکت روکنے کی ہدایت کی، گندم کی امدادی قیمت پینتیس سو روپے من مقرر کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں