روسی وزیر خارجہ کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ، اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال
ماسکو: (دنیا نیوز) روسی وزیر خارجہ اور ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے درمیا ن ٹیلیفونک رابطہ ہوا، خطے کی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرگئی لاوروف نے کہا کہ جنگ روکنا ضروری ہے اور روس تصفیے میں مدد کیلئے تیار ہے، بحران کا کوئی فوجی حل نہیں، لڑائی دوبارہ نہیں شروع ہونی چاہئے۔
عباس عراقچی نے کہا امریکی اقدامات خطے اور دنیا کے امن و سلامتی کے لئے نقصان دہ ہو سکتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا عمانی ہم منصب سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، امریکا ایران جنگ بندی اور مذاکرات پر بات چیت ہوئی، عباس عراقچی نے کہا ایران خطے میں بیرونی مداخلت کے بغیر استحکام کا خواہاں ہے، مشرق وسطیٰ میں جلد امن بحال ہوگا۔