امریکا کا ایران پر عائد تیل کی پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی میں توسیع سے انکار
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایران پر عائد کردہ تیل کی پابندیوں میں دی گئی عارضی نرمی کی توسیع نہیں کی جائے گی۔
وزارتِ خزانہ کی جانب سے ایکس پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ سمندر میں پھنسے ہوئے ایرانی تیل کی فروخت کی اجازت کے لئے جو قلیل مدتی اجازت نامہ جاری کیا گیا تھا اس میں توسیع نہیں کی جائے گی، یہ اجازت 19 اپریل کو ختم ہو رہی ہے۔
محکمہ خزانہ نے مزید کہا فیصلے کا مقصد ایران پر زیادہ سے زیادہ دباؤ برقرار رکھنا ہے، ایکس پر جاری ایک اور پیغام میں امریکی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وہ ایسے غیر ملکی مالیاتی اداروں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرنے کے لئے تیار ہے جو ایران کی سرگرمیوں کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔