یورپی ممالک کی آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کیلئے وسیع اتحاد قائم کرنے کی تیاریاں
بوسلر: (دنیا نیوز) یورپی ممالک نے آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کیلئے وسیع اتحاد قائم کرنے کا منصوبہ تیار کرنا شروع کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ممالک ایک ایسے منصوبے پر کام کر رہے ہیں جس میں مختلف ممالک کو شامل کیا جائے گا اور اس کا مقصد آبنائے ہرمز میں جہازوں کو درپیش خطرات کو کم کرنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کے تحت بارودی سرنگوں کی صفائی اور دیگر فوجی جہاز بھی تعینات کئے جائیں گے تاکہ اہم سمندری راستے کو محفوظ بنایا جا سکے۔
وال سٹریٹ جرنل نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ یورپ ایک ایسا بعد از جنگ منصوبہ بھی تیار کر رہا ہے جس کے تحت امریکا کی براہ راست شمولیت کے بغیر آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حمل کو بحال رکھا جا سکے۔