طویل مسائل ایک نشست میں حل نہیں ہوسکتے، مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے: اقوام متحدہ

جنیوا: (دنیا نیوز) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریش نے کہا کہ طویل اورپیچیدہ مسائل ایک نشست میں حل نہیں ہو سکتے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ جنگ بندی برقرار رکھنے کیلئے ایران امریکا مذاکرات کا تسلسل ضروری ہے، اشارے ملے ہیں کہ امریکا ایران مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

انتونیو گوتریش نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایک اہم اقدام کر رہا ہے۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے مزید کہا کہ لبنان اور اسرائیل کےموجودہ مذاکرات تمام مسائل حل نہیں کریں گے ، اسرائیلی کارروائیاں حزب اللہ ہتھیار نہ ڈالنے کا جواز دیتی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں