بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کے شبہ میں مزید 5 افراد گرفتار
منامہ: (دنیا نیوز) بحرین میں ایران کیلئے جاسوسی کے شبہ میں مزید 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملزمان پر پاسداران انقلاب کیلئے حساس معلومات جمع کرنے اور فراہم کرنے کا الزام ہے، گرفتار افراد کی عمریں 25 سے 39 سال کے درمیان ہیں۔
وزارت داخلہ کا مزید کہنا ہے کہ ایک ملزم پر ایران کے انقلابی گارڈز کے کیمپوں میں تربیت حاصل کرنے کا الزام ہے۔