ڈی چوک احتجاج: عمران خان سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد:(دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت سے پولیس نے ڈی چوک میں احتجاج پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کر لئے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کوہسار پولیس نے مقدمہ نمبر 1032 میں پی ٹی آئی رہنما سمیت 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کئے ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے

انسداد دہشتگردی عدالت سے پولیس نے بشری بی بی، بیرسٹر گوہر، شعیب شاہین،علی بخاری اور عامر مغل، عمر ایوب، شیر افضل مروت، خالد خورشید،فیصل جاوید کے بھی وارنٹ گرفتاری حاصل کیے۔

اسی طرح عدالت نے ایم این اے عبدالطیف، فاتح الملک ،علی ناصر ،صوبائی وزیر ریاض خان علی زمان ، پیر مصور، میاں خلیق الرحمان، سہیل آفریدی اور شہرام خان ترکئی کے بھی وارنٹ جاری کردیئے ۔

علاوہ ازیں انسداد دہشتگردی عدالت سے بریگیڈیئر(ر) مشتاق اللہ، میجر(ر) راشد ٹیپو ، زلفی بخاری ، سلمان اکرم راجہ ،مراد سعید ،رؤف حسن کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں