ریڈ زون میں پرانے درخت کاٹنے کے معاملے پر4کے ایم سی افسران معطل

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے ریڈ زون میں پرانے درخت کاٹنے کے معاملے پر4کے ایم سی افسران کو معطل کر دیا گیا۔

سندھ گورنمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر پارکس بلدیہ عظمی جنید اللہ خان معطل کر دیا گیا، انچارج اخلاق الرحمان کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

محکمہ باغات بلدیہ عظمی کے 2 افسران انسپکٹر اور ایک اہلکار کو بھی معطل کر دیا گیا، کارروائی ڈپٹی کمشنر جنوبی کی رپورٹ پر کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق محکمہ باغات کے افسران نے مبینہ طور پر اشتہاری ایجنسی کی معاونت کے لئے پرانے درخت کاٹے تھے، کئی دہائیوں قبل لگائے گئے پیپل، نیم کے پانچ درختوں کو کاٹا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں