اسرائیل کا جنوبی لبنان میں فضائی حملہ، ایک شہری شہید

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فورسز نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان میں فضائی حملہ کیا۔

جنوبی لبنان میں اسرائیل کے فضائی حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا، حملہ جنوبی لبنان کے قصبے مر جاون میں کیا گیا، اسرائیل نے لبنان اور شام کی سرحد کے قریب لبنانی فوج پر بھی فضائی حملہ کیا جس سے ایک فوجی زخمی ہوا۔

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 961 افراد شہید جبکہ 16 ہزار 520 زخمی ہو چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں