سیاست کا نام جلاؤ گھیراؤ نہیں، بیرونی طاقتیں نفرت پیدا کرنا چاہتی ہیں: گورنر سندھ
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سیاست کا نام جلاؤ گھیراؤ نہیں ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی طاقتیں چاہتی ہیں پاکستان میں نفرت اور تقسیم پیدا کی جائے، ہم نے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے، ہمیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کیا جانا چاہئے، کراچی میں امن وامان کی بہتری کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، گورنر ہاؤس میں پچاس ہزار بچے آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔