عمران خان کو ’’کمپرومائز‘‘ لیڈروں سے زیادہ بشریٰ بی بی پر اعتماد ہے: مشعال یوسفزئی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی اور مریم ریاض وٹونے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو پارٹی کے ’’کمپرومائز‘‘ لیڈروں سے زیادہ بشریٰ بی بی پر اعتماد ہے۔

بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی اور مریم ریاض وٹو نے برطانوی اخبار گارڈین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے قریبی ساتھیوں کا کردار مشکوک ہے، لگتا ہے اپنے فائدے کیلئے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، پارٹی رہنما بانی کی ہدایات پر پوری طرح عمل نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فائنل کال کے احتجاج والے دن بھی بشریٰ بی بی نے صرف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت اور ان کے مفاد کیلئے کام کیا، بانی پارٹی قیادت کی طرف سے اپنی ہدایات عوام تک نہ پہنچانے سے مایوس ہیں، بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کے ذریعے ہی فائنل کال کا پیغام دیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے سیاسی عزائم نہیں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں