لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی آلودگی کا وبال برقراز، شہریوں کا سانس لینا بھی محال
لاہور: (دنیا نیوز) لاہور سمیت ملک بھر میں فضائی آلودگی کا وبال برقرار رہا، شہریوں کا سانس لینا بھی محال ہوگیا۔
باغوں کا شہر فضائی آلودگی میں دنیا میں پھر سرفہرست آگیا، اے کیو آئی 267 ریکارڈ کیا گیا، کراچی 194 ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ دنیا میں تیسرا آلودہ ترین شہر بن گیا، فیصل آباد 270، ملتان کا اے کیو آئی 258 ریکارڈ کیا گیا، اسلام آباد 167، پشاور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 110 ہو گیا۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا فضائی آلودگی میں دنیا میں دوسرا نمبر رہا جس کا اے کیو آئی 244 ریکارڈ کیا گیا۔