علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کا یو ایم ٹی کا دورہ
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر) چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے یو ایم ٹی کا دورہ کیا جہاں ان کی صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد سے ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے ابراہیم مراد کو یو ایم ٹی کے پاکستان کی نمبر ون نجی شعبہ کی یونیورسٹی بننے پر مبارک باد پیش کی اور اس کے اساتذہ و محققین کی خدمات کو سراہا۔