سیالکوٹ :باڑوں کیخلاف کارروائی 11 سیل،مویشی شہر سے باہر منتقل
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن نے مقررہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد شہر کی حدود میں قائم مویشی باڑوں کیخلاف کارروائیاں تیز کر دیں۔
میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 11 غیر قانونی مویشی باڑوں کو سربمہر کر دیا گیا جبکہ 137 گائے اور بھینسوں کو تحویل میں لے کر شہر سے باہر منتقل کر دیا گیا۔