43لاکھ روپے کے ڈاکہ کی جھوٹی اطلاع دینے پر مقدمہ
کامونکے(تحصیل رپورٹر)ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نند پور کا رہائشی نزاکت جو موضع پورن پور کے خرم ڈوگر کا ڈرائیور ہے۔
گزشتہ رات لاہور ایئرپورٹ سے واپسی پر کامونکے بہار شاد والا قبرستان کے قریب پہنچا تو اس نے اطلاع دی کہ چار نامعلوم ڈاکو اس سے ساڑھے 43 لاکھ روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تاہم سٹی پولیس کی تحقیقات میں واقعہ حقائق کے برعکس نکلا۔