خود کو پولیس ملازمین ظاہر کر کے شہری کیساتھ فراڈ

 خود کو پولیس ملازمین ظاہر کر کے شہری کیساتھ فراڈ

تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیالیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں نے خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے شہری کو اپنا شکار بنالیا۔تھانہ ریل بازار کے علاقے میں شہری کو نامعلوم نوسربازوں نے روک لیا۔ اور خود کو پولیس ملازمین ظاہر کرتے ہوئے اس کی تلاشی لینے کے بہانے اس سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں