ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں والنٹیئرز ڈے کی تقریب
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے،کرائم رپورٹر)ایمرجنسی سروسز اکیڈمی میں والنٹیئرز ڈے کی مرکزی تقریب ہوئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق مہمان خصوصی اور وزیر اعظم یوتھ اینڈ والنٹیئرز پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد نے مہمان اعزاز تھے۔
سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے والنٹیئرز سے خدمت انسانیت کا حلف لیا۔ رانا مشہود احمد، خواجہ سلمان رفیق اور ڈاکٹر رضوان نصیر نے والنٹیئرز کے دستوں کا معائنہ کیا۔تقریب میں چین سمیت 62 ریسکیو ٹیموں نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت نے شرکا سے خطاب میں کہا پنجاب میں ایئر ایمبولینس سروس انتہائی کامیابی سے جاری ہے، موٹروے پر بہت جلد ایمرجنسی سروسز کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔ رانا مشہود احمد نے کہا ہمارے جوانوں کی ہمت نے دشمنوں کی ہر سازش کو ناکام کیا۔