شہری مسائل کا حل ’’ہیلو فیصل آباد‘‘ واٹس ایپ سروس شروع
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے میونسپل کارپوریشن، واسا، پی ایچ اے ، ایف ڈی اے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی، تحفظِ ماحول، بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے متعلقہ مسائل اب ایک واٹس ایپ میسج پر حل ہوں گے ۔
میونسپل سروسز کی فراہمی کے حوالے سے شکایات کے اندراج اور ان کے تیز رفتار حل کے لیے ‘‘ہیلو فیصل آباد’’ واٹس ایپ نمبر کے اجرا کے اقدامات تیز کر دئیے گئے ہیں۔اس سلسلے میں کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں BILYTICA کمپنی کے ماہرین نے ویڈیو لنک کے ذریعے سینٹرل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم کی ورکنگ سے آگاہ کیا۔کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ شہریوں کو میونسپل سروسز سے متعلق شکایات درج کرانے کا طریقہ کار انتہائی سادہ بنایا جائے گا۔ ۔