ڈی سی میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،حاضری چیک

 ڈی سی میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،حاضری چیک

ٹراما سنٹر، ایمرجنسی، ریڈیالوجی، او پی ڈی، فارمیسی سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ

میانوالی (نامہ نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل مدثر عارف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ٹراما سنٹر، ایمرجنسی، ریڈیالوجی، او پی ڈی، فارمیسی سمیت تمام شعبہ جات کا معائنہ کیا اور عملے کی حاضری، صفائی ستھرائی اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں سے براہ راست مسائل دریافت کر کے موقع پر حل بھی کروائے ۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال نے بریفنگ میں بتایا کہ گائنی، کارڈیالوجی اور پیڈز کے شعبے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال منتقل کیے جا رہے ہیں۔ ڈی سی نے ہدایت کی کہ مریضوں کو سرکاری ادویات اور تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں