احسان علی جمالی کا منڈی ٹاؤن میں قائم کرسمس بازار کا دورہ

احسان علی جمالی کا منڈی ٹاؤن میں قائم کرسمس بازار کا دورہ

بازار میں فراہم سہولیات،سکیورٹی انتظامات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا

بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کرسمس ڈے کے سلسلہ میں مسیحی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے منڈی ٹاؤن میں قائم کرسمس بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی ڈاکٹر ارشد وٹو،صدر انجمن تاجران رانا محمد اشرف،جنرل سیکرٹری عاشق حسین کھوکھر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے کہا کہ کرسمس مسیحی برادری کی خوشیوں کا تہوار ہے اور اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معیاری اشیائے خوردونوش پھل، چکن،بیف، آٹا، چاول اور دیگر کریانہ آئٹمز بازار کی نسبت سستے داموں فراہم کیا جا رہا ہے اس سلسلہ میں انجمن تاجران کی جانب سے بھی خصوصی سستے سٹالز لگائے گئے ہیں جو کہ ایک خوش آئند امر ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نے بازار میں فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات،سکیورٹی انتظامات اور صفائی ستھرائی کا بھی بطور خاص جائزہ لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں