ملکوال:اسسٹنٹ کمشنر کے احکامات پر آ وارہ کتوں کی تلفی شروع
ملکوال(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ملکوال غزالہ یاسین چدھڑ نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی مزمل محمود شیخ کو آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے احکامات جاری کر د ئیے۔
عوامی شکایات پرچیف آفیسر میونسپل کمیٹی مزمل محمود شیخ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سینٹری انسپکٹر غلام عباس کو ٹیم کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں بھیجا جنہوں نے آوارہ کتوں کو تلف کرنا شروع کر دیا ۔ چیف آفیسر مزمل محمود شیخ نے کہا کہ وہ اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آوارہ کتوں کو تلف کر کے دم لیں گے ،عوامی حلقوں نے چیف آفیسر مزمل محمود شیخ کی عوام دوست پالیسیوں کو سراہا اور خراجِ تحسین پیش کیا۔