ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پری پولیو اجلاس، کاکردگی کا جائزہ
مجموعی طور پر 6لاکھ 81 ہزار 551بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے آئندہ مہمات میں لو پرفارمنس ایریاز پر خصوصی توجہ دی جائے ،محمد وسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیرِ صدارت 15 سے 18 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والی اس سال کی آخری انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے پری پولیو اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران 5 لاکھ 19 ہزار 396 گھروں میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ، جو مقررہ ہدف کا 98 فیصد بنتا ہے۔ اسی طرح مجموعی طور پر 6 لاکھ 81 ہزار 551 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے ، جو ٹارگٹ کے 96 فیصد کوریج ظاہر کرتا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ لو پرفارمنس یونین کونسلز کی نشاندہی کر لی گئی ہے جبکہ ایل کیو اے ایس (LQAS) کے نتائج تسلی بخش رہے اور مہم کامیابی سے پاس کر گئی ہے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ مہمات میں لو پرفارمنس ایریاز پر خصوصی توجہ دی جائے اور فیلڈ ٹیموں کی نگرانی مزید مؤثر بنائی جائے۔