وزیرآباد :ترقیاتی کام مقرر ہ مد ت میں مکمل کرنے کی ہدایت

وزیرآباد :ترقیاتی کام مقرر ہ مد ت میں مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ کیساتھ مختلف مقامات کا دورہ

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا فوری حل ہی اولین ترجیح ہے ، ہمارے پاس تمام عہدے اللہ کی طرف سے امانت اور خدمت خلق کیلئے ہیں۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر جواد پیر زادہ کیساتھ سرکلر روڈ سیالکوٹ روڈ دھونکل سمیت مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں کاشف محمود خان اور منظور حسین پھول نے انہیں آگاہ کیا کہ شہر میں جاری ترقیاتی کاموں کی وجہ سے عوام کو مشکلات درپیش ہیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انہوں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام تعمیراتی کاموں کو مقررہ ڈیڈ لائن میں ہی ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وقتی طور پر مشکلات ضرور ہیں لیکن منصوبے مکمل ہونے پر شہریوں کو ہی ثمرات ملیں گے سیالکوٹ روڈ مکمل ہو رہی ہے واٹر سپلائی کے منصوبے پر دن رات کام جاری ہے جس کے بعد شہریوں کو صاف شفاف پانی کی سہولیات میسر آ سکیں گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جواد پیر زادہ نے کہا کہ بیوٹیفکیشن کے حوالے سے وزیرآباد کو مثالی شہر بنایا جا رہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں