ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس ، 18 کیسز ڈرگ کورٹ بھجوانے کی منظوری
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا 157 واں اجلاس ہوا۔
مجموعی طور پر 48 کیسز کی سماعت کی گئی 18 کیسز پر ڈرگ ایکٹ کی سنگین خلاف ورزیوں پر مزید کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ 25 کیسز پر قانونی تقاضے پورے کرنے اور خلاف ورزی نہ دہرانے ، قوانین، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی پر تنبیہ جاری کی گئی۔ ایک درخواست پر میڈیکل سٹور کو انسپکشن کیلئے ڈی سیل کرنے ، 4 کیسز پر سماعت آئندہ اجلاس تک موخر کرنے اور متعلقہ ریکارڈ دوبارہ طلب کرنے کی منظوری دی گئی۔