واسا فیصل آباد میں کرسمس تقریب،مسیحی ملازمین سے یکجہتی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے پبلک ریلیشنز آفس کے زیر اہتمام منعقدہ کرسمس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کسٹمر ریلیشنز سینٹر محمد امین ڈوگر سمیت واسا کے دیگر افسروں اور عملے نے بھرپور شرکت کی۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے کرسمس کا کیک کاٹا اور مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی ۔