انسانی حقوق کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششیں ضروری:مقررین

انسانی حقوق کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششیں ضروری:مقررین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)قومی کمیشن برائے انسانی حقوق نے خواجہ سرا سوسائٹی کے اشتراک سے انسانی حقوق کیلئے تبدیلی کی تحریک اور انسانیت کو بااختیار بنانا کے عنوان پر کانفرنس کا انعقاد کیا۔

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ، رکن قومی کمیشن انسانی حقوق ندیم اشرف،سیکرٹری انسانی حقوق و اقلیتی امور علی بہادر قاضی ، ماہ نور چودھری ، خواجہ سرا سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔ندیم اشرف نے انسانی حقوق کے فروغ کیلئے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا اداروں، معاشرے اور حکومتوں کے درمیان مستقل تعاون کی ضرورت ہے ۔ رمیش سنگھ اروڑہ نے حکومت کی آئندہ منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا کہ معاشرے کے کمزور طبقات کے حقوق کے تحفظ کیلئے محکمہ کے پلیٹ فارم سے پہلی مرتبہ پانچ سالہ حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے ۔ کانفرنس میں متاثر کن تھیٹر پرفارمنس اور پینل ڈسکشن کا اہتمام بھی کیا گیا، جس میں شرکا نے انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں اور ان کے تحفظ کیلئے موجود قانونی طریقوں پر گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں