ایم اے او کالج میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے بلڈ کیمپ
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایم اے او کالج میں تھیلیسیمیا کا شکار بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
وزیر تعلیم نے خون عطیہ کرنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیمپ کا دورہ کیا اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا۔ رانا سکندر حیات نے خود بھی سندس فاؤنڈیشن کے بچوں کیلئے خون کا عطیہ دیا۔